١ - [ طب ] غذائی مادہ کا جذب ہونا اور بدن کی ضرورت میں صرف ہو کر بالآخر طبیعی طور پر خارج ہونا، غذا دینا، (جسم کو) پروش کرنا۔
"دودھ بچوں سے لے کر بوڑھوں تک کو تغذیے کا کام دیتا ہے۔"
( ١٩٠٤ء، لکچروں کا مجموعہ، ٥١٩:٢ )
٢ - غذا، خوراک، غذائیت۔
"ایک سیال . سے نمو پذیر بذرے جزءً تغذیہ حاصل کرتے ہیں اور انہیں ہذرہ دان کی ڈنڈی کے ذریعہ سے بھی غذائی اشیا بہم پہنچتی ہیں۔"
( ١٩٤٢ء، مبادی نباتیات، ٥٩٠:٢ )
٣ - سیری حاصل کرنا، تقویت پہنچانا۔
"ہم خدائے تعالٰی کی عنایت کی ہوئی قابلیتوں کے ذریعے اور مدد سے اپنی فطری احتیاجات کا تغدیہ کرتے ہیں۔"
( ١٩٣٤ء، ہندوستانی لسانیات، ٢٧ )
٤ - غذا بہم پہنچانا؛ خوراک حاصل کرنا۔
"حصہ سوم تغذیہ اور اغذیہ کے ذکر پر مشتمل ہے۔"
( ١٩٥٤ء، طب العرب، ٥٨ )