بالا پن

( بالا پَن )
{ با + لا + پَن }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی زبان میں اسم 'بالا' کے ساتھ لاحقۂ کیفیت 'پن' لگنے سے مرکب 'بالا پن' بنا۔ اردو میں ہندی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٨ء میں 'امانت' کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - کم سنی، بچپن۔
"اس کے بالے پن کی دوستی سنگ تفرقہ سے چور چور ہو گئی تھی۔"      ( ١٩٢٤ء، خونی بھید، ٣٠ )
  • childhood
  • infancy
  • adolescence