تغنی

( تَغَنّی )
{ تَعن + نی }
( عربی )

تفصیلات


غنی  مُفَنّی  تَغَنّی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء میں "عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - گانا
"تغنی اور اس کے استماع میں . خلجان باقی ہے۔"      ( ١٨٥١ء، عجائب القصص، ٥١٦:٢ )
٢ - قناعت، بے پروا ہونا؛ پرندوں کا بولنا، معشوقہ کی تعریف شعروں میں کرنا۔ (جامع اللغات)