تفاخر

( تَفاخُر )
{ تَفا + خُر }
( عربی )

تفصیلات


فخر  فَخْر  تَفاخُر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٨ء میں "ستہ شمسیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - فخر، ناز، بڑائی ظاہر کرنا، باہم فخر کرنا۔
"شجاعان عرب کا دستور ہے کہ لڑائی کے موقع پر بہادروں کو ابھاروں کو ابھارنے اکسانے کے لیے اپنے تفاخر کے اظہار میں اشعار پڑھتے ہیں۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٢٥٤:٣ )