٢ - [ فلسفہ ] ایسا طریقہ یا قانون جس میں ہم اس مثال کا جس میں حادثے کا ظہور ہوتا ہے اس مثال کا جس میں حادثے کا ظہور نہیں ہوتا مقابلہ کرکے دیکھتے ہیں کہ دونوں مثالیں کس چیز میں اختلاف رکھتی ہیں۔
"طریقہ تفارق اس قول پر مبنی ہے کہ جو عارض بغیر ضرر پہنچائے حادثہ زیر تحقیق کے اس سے خارج نہ کیا جا سکتا ہو تو وہ عارض اس واقعہ زیر تحقیق سے ربط علتی رکھتا ہے۔"
( ١٨٨٢ء، منطق اسقرائی، ٧١ )