تفحص

( تَفَحُّص )
{ تَفَح + حُص }
( عربی )

تفصیلات


فحص  تَفَحُّص

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - کھودنا، تلاش، جستجو، کھوج، تحقیق، معلوم کرنا، پرسش (وغیرہ کے ساتھ)۔
"احادیث کی تلاش، جستجو و تفحضِ نقلِ روایت سے کسی اور کام کی فرصت ہی نہیں مل سکتی تھی۔"      ( ١٩٠٢ء، علم الکلام، ١٤:١ )