مسنون

( مَسْنُون )
{ مَس + نُون }
( عربی )

تفصیلات


سنن  سُنَّت  مَسْنُون

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے ١٨٦٧ء کو "نورالہدایہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع   : مَسْنُونات [مَس + نُو + نات]
١ - وہ (فعل یا طریقہ) جو سنت رسول ہو یعنی جسے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خود اختیار کیا ہو یا کرنے کا حکم دیا ہو۔
"ملاقات کے وقت سلام کے بعد مصافحہ مسنون ہے۔"      ( ١٩٧٨ء، روشنی، ١٢٤ )
٢ - تیز کیا ہوا، سان پر لگا ہوا، صاف کیا ہوا، پالش کیا ہوا، جائز درست۔ (جامع اللغات)۔
٣ - سنَّت کیا ہوا، ختنہ شدہ۔ (اسٹین گاس)