مسواک

( مِسْواک )
{ مِس + واک }
( عربی )

تفصیلات


سوک  مِسْواک

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٢ء کو "رمز العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : مِسْواکیں [مِس + وا + کیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : مِسْواکوں [مِس + وا + کوں (و مجہول)]
١ - دانت صاف کرنے کی ریشہ دار پتلی لکڑی، یہ لکڑی عموماً نیم، کیکر یا پھلاہی کی ہوتی ہے۔
"مسجد سے ملحق کرائے کی دکانوں میں مسواک . وغیرہ پر مشتمل اشیاء وافر مقدار میں مہیا تھیں۔"      ( ١٩٩٨ء، کہانی مجھے لکھتی ہے، ٢٢٠ )