مشبہ

( مُشَبِّہ )
{ مُشب + بِہ }
( عربی )

تفصیلات


شبہ  شَبِیہ  مُشَبِّہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں عربی سے من و عن داخل ہوا اور بطور صفت اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٦ء کو "نورالہدایہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع   : مُشَبِّہِین [مُشَب + بِہِین]
١ - مانند کرنے والا، مشابہت دینے والا۔ (ماخوذ: فرہنگ عامرہ)
٢ - وہ فرقہ یا مسلک جس کے لوگ خدا کے جسم اور اعضاء کو انسانی جسم و اعضا کے مشابہ قرار دیتے ہیں۔
"مشتبہ لوگ خدا کا جسم اور اعضا انسانی جسم و اعضا کے مشابہ قرار دیتے ہیں۔"      ( ١٩٧٣ء، فرقے اور مسالک، ٥٢ )