مشاہد

( مُشاہِد )
{ مُشا + ہِد }
( عربی )

تفصیلات


شہد  شَاہِد  مُشاہِد

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ ١٩٦٧ء کو "مادے کے خواص" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع   : مُشاہِدِین [مُشا + ہِدِین]
جمع غیر ندائی   : مُشاہِدوں [مُشا + ہِدوں (و مجہول)]
١ - مشاہدہ کرنے والا، تجربہ یا معائنہ کرنے والا، دیکھنے والا۔
"ڈارون ایک باریک بیں مشاہد اور مشاہدات کو بہت احتیاط اور صحت سے قلم بند کرنے والا ایک ان تھک جمع کار تھا۔"      ( ١٩٧٠ء، زعمائے سائنس، ٢٣٧ )