مشاعرہ

( مُشاعَرَہ )
{ مُشا + عَرَہ }
( عربی )

تفصیلات


شعر  شاعِر  مُشاعَرَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'اسم' ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : مُشاعَروں [مُشا + عَروں (و لین)]
١ - ایک دوسرے کو شعر سنانا، شعرا کا جمع ہو کر شعر خوانی کرنا؛ باہم شعر پڑھنا؛ مجلس شعر خوانی۔
"کئی گھنٹے کا طویل مشاعرہ نہایت خوشگوار ماحول میں اختتام کو پہنچا۔"      ( ١٩٨٣ء، دید و باز دید، ٩٣ )