بالا بند

( بالا بَنْد )
{ با + لا + بَنْد }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'بالا' کے ساتھ مصدر بستن سے مشتق صیغۂ امر 'بند' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'بالابند' مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء میں "بادشاہ نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ گوشوارہ یا زر دوزی پٹی جو پگڑی کے اوپر باندھتے ہیں، سرپیچ، سربند۔
"بالابند اور سہرۂ مروارید کے عطیے سے سرفراز فرمایا۔"      ( ١٩٣٤ء، بہادر شاہ کا روزنامچہ، ١٤١ )
٢ - ایک قسم کا لبادہ، ایک طرح کا کوٹ۔ (ماخوذ : نوراللغات، 547:1؛ جامع اللغات، 392:1)
  • a part of dress;  a kind of turban;  a coat of a particular kind