مسیلمہ

( مُسَیلِمَہ )
{ مُسَے (ی لین) + لِمَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں اسم علم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٨ء کو "کلام انشا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ
١ - یمن کے مشہور قبیلے بنو حنیفہ کا سردار مسیلمہ بن حبیب جس نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہی میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کر دیا تھا (بمعنی کذاب بطور تلمیح مستعمل)۔
"مسیلمہ نے جو شعریت بنائی تھی اس میں پانچ نمازوں کے بجائے صرف تین نمازیں رکھی تھیں۔"      ( ١٩٦٢ء، اردو انسائیکلوپیڈیا، ٩٢٨ )