عربی زبان سے ماخوذ اسم 'زحمت' کے ساتھ فارسی مصدر 'زدن' سے حالیہ تمام 'زدہ' لگانے سے مرکب 'زحمت زدہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٨ء کو"رسائل حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔