فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زچہ' کی 'ہ' کو حذف کر کے 'گی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'زچگی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٠ء کو"بیاض مراثی" میں مستعمل ملتا ہے۔
"افسانہ 'پردے کے پیچھے' ایک ایسی ہی عورت کی زچگی اور بچے کی پیدائش کے بارے میں ہے۔"
( ١٩٨٨ء، افکار، کراچی، جون، ٢٩ )
٢ - بچے کی پیدائش سے متعلق منائی جانے والی تقریب۔
"عوام کے گیتوں میں . امن و فارغ البالی کا عکس، خوشی و مسرت و شادمانی کے جذبات، زچگی، چھٹی، چھوچھک . وہ سب کچھ ہے جن سے مل کر اس علاقے کی زندگی بنی ہے۔"١٩٨٦ء، اردو گیت، ٩٦