زیر ارضی

( زیرِ اَرْضی )
{ زے + رے + اَر + ضی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زیر' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم 'ارض' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٨ء کو "عملی نباتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - [ نباتیات ]  زمین کے نیچے اگنے والا۔
"(ciecer) (چنا) کے بیجوں کو زیر ارضی (Hypogeal) کہتے ہیں۔"      ( ١٩٣٨ء، عملی نباتیات، ١١ )