زیر نگرانی

( زیرِ نِگْرانی )
{ زے + رے + نِگ + را + نی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زیر' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر فارسی صفت 'نگران' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٦ء کو "مضامین شرر" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - دیکھ بھال میں، زیر انتظام۔
"معافی لوگوں ہی میں اتنا شعور پیدا کرنا ضروری ہے کہ وہ مہذب انسانوں کے زیرنگرانی جنگلات کو کاٹیں اور کاشت کریں۔"      ( ١٩٦٤ء، معاشی و تجارتی جغرافیہ، ٢٣٠ )