زیر عمل

( زیرِ عَمَل )
{ زے + رے + عَمَل }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زیر' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم 'عمل' لگانے سے مرکب توصیفی 'زیر عمل' بنا۔ اردو میں متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٤ء کو "معاشی و تجارتی جغرافیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - جس پر عمل کیا جائے، عمل پذیر۔
"بہ ذریعۂ معاش اس وقت ایسے ہی دور افتادہ علاقوں میں زیر عمل ہے۔"      ( ١٩٦٤ء، معاشی و تجارتی جغرافیہ، ١٣ )