زیر فرمان

( زیرِ فَرْمان )
{ زے + رے + فَرْ + مان }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زیر' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر فارسی اسم 'فرمان' لگانے سے مرکب اضافی 'زیر فرمان' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - ماتحت، حکم کے تابع، زیر حکم۔
"یہ لوگ جب شاہ عباس کے زیر فرمان ہو گئے تو ان کے سردار علی یار کو خان کا لقب دے کر استر آباد کا گورنر (والی) بنا دیا گیا۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرۂ معارف اسلامیہ، ٧٣٧:٣ )