زیر قدم

( زیرِ قَدَم )
{ زے + رے + قَدَم }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زیر' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم 'قدم' لگانے سے مرکب توصیفی 'زیرقدم' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٦ء کو "انشائے سرور" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - پاؤں کے نیچے، پیر کے نیچے قدموں میں۔ (مہذب اللغات)
٢ - خدمت میں، زیر سایہ، سایۂ عاطفت میں۔
"جو کچھ دن زندگی کے باقی ہیں قدردان کے زیر قدم گزر جائیں۔"      ( ١٨٨٦ء، انشائے سرور، ١٨ )