زشت روئی

( زِشْت رُوئی )
{ زِشْت + رُو + ای }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'زشت' اور اسم 'رو' کے ساتھ 'ئی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'زشت روئی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٩ء کو "اخبار رنگین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - بدصورتی، بدشکلی۔
"حسن تو پردہ میں چھپ سکتا ہے اور شاید زشت روئی بھی چھپ سکتی ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، مولانا ظفر علی خاں بہ حیثیت صحافی، ١٧٨ )
  • بَدْصُورَتی
  • بَدْنُمائی
  • بَدْشَکَلی