زعفران زار

( زَعْفَران زار )
{ زَع + فَران + زار }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'زعفران' کے ساتھ فارسی لاحقۂ ظرفیت 'زار' لگانے سے مرکب 'زعفران زار' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩١ء کو "طلسم ہوش ربا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ جگہ جہاں زعفران کثرت سے ہو، (مجازاً) زعفران کا کھیت۔
"ندی نالے لہلاتے کھیت، زعفران زار اور مرغزار . نے اپنی طرف راغب کیا ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، کشمیری اور اردو زبان کا تقابلی مطالعہ، ١١ )