زعفران زاری

( زَعْفَران زاری )
{ زَع + فَران + زا + ری }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'زعفران' کے ساتھ فارسی لاحقۂ ظرفیت 'زار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'زعفران زاری' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "اوکھے لوگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ہنسی مذاق، شوخی۔
"اس کی بزم آرائی اور زعفران زاری شخصیت کے ان بنیادی عناصر سے فرار کی سعی ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، اوکھے لوگ، ٨٥ )