زریں پشت

( زَرِّیں پُشْت )
{ زَر + رِیں + پُشْت }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'زریں' کے ساتھ فارسی اسم 'پشت' لگانے سے مرکب 'زریں پشت' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨١ء کو "راجہ گدھ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
جمع   : زَرِّیں پُشْتیں [زَر + رِیں + پُش + تیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : زَرِّیں پُشْتوں [زَر + رِیں + پُش + توں (و مجہول)]
١ - نیل کنٹھ کی قسم کا ایک پرندہ جس کی پشت سنہری ہوتی ہے۔
"زریں پشت، نیل کنٹھ اور ہدہدوں کی ٹولیوں نے پرانے درختوں کے ٹھنٹھ بسرام کے لیے چن لیے۔"      ( ١٩٨١ء، راجہ گدھ، ٢٤ )