زشت خوئی

( زِشْت خُوئی )
{ زِشْت + خُو + ای }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'زشت' اور فارسی اسم 'خو' کے ساتھ 'ئی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'زشت خوئی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "نفسیات تنقید" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - بدمزاجی، بدخصلتی۔
"اس کی زشت خوئی اور تلون پر بھی روشنی پڑتی ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، نفسیات تنقید، ١٩١ )
  • بَدْخُوئی
  • بَدْخَسْلَتی
  • بَدْاَطْواری