اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - زیور بنانے یا ڈھالنے کا کام، دولت کمانا، سنار کا پیشہ، سناری، کیمیا گری۔
"صنعت زرگری کے ماہروں نے تعمیر و ترقی کے نغمے سنا کر اس حسن بے مثال اور لازوال کو مٹا ڈالا۔"
( ١٩٨٤ء، قلمرو، ١٦ )
٢ - دکھاوے کا طرز عمل، نمائشی ملنا جلنا، بناوٹ کی ملاقات۔
"انہوں نے . موقع دیکھا تو فوراً اس جنگ زرگری میں ایم۔ ابن۔ رائے کے ہم نوا بن گئے۔"
( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٢١٥ )
٣ - عیاری، چالاکی، جعل، فریب۔
اور ہے زرگری و سیاسی کیوں اسے سر دلبراں کہئے
( ١٩٨١ء، حرف دل رس، ٥٤ )
٤ - ایک طرح کی ساختہ اور وضعی زبان جس میں ایک یا دو حرفوں کے بعد بیچ میں 'ز' بولتے ہیں۔
"ان مخترع زبانوں میں زیادہ تر مفصلۂ ذیل زبانوں کا رواج تھا، مثلاً زرگری۔"
( ١٩١٥ء، مرقع زبان و بیان دہلی، ٣٩ )