اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - خاموش کرنا، بولنے کی ممانعت، بولنے پر پابندی۔
یہ دستور زباں بندی ہے کیسا تیری محفل میں? یہاں تو بات کرنے کو ترستی ہے زباں میری
( ١٩٠٥ء، بانگ درا، ٦٢ )
٢ - خاموش، سکوت۔ (نوراللغات، فرہنگ آصفیہ)۔
٣ - جادو یا عملیات کے زور سے اپنے خلاف کچھ کہنے سے روکنا۔
جسے سب عشق کہتے ہیں وہ ہے سحر زباں بندی لبوں تک آ نہیں سکتا ہے جو کچھ دل میں آتا ہے
( ١٩٢٥ء، شوق قدوائی، ١٦٦ )
٤ - [ قانون ] گواہی، اظہار، شہادت، بیان قلم بند کرنا۔
"عدالت مجاز ہے کہ اگر مناسب سمجھے زبان بندی لکھے جانے کے درمیان اوس سے جو . فریق کو استفسار کرنا منظور ہو استفسار کرے۔"١٩٠٨ء، مجموعہ ضابطۂ دیوانی، ٧٣