فارسی سے ماخوذ اسم 'زنانہ' کے ساتھ 'پن' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'زنانہ پن' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٢ء کو "ویدک ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔
"یہ جواز بھی پیش کیا جاتا تھا کہ ادب اس حد تک زنانہ پن کا شکار ہو چکا ہے . کہ بچے کی زبان سے نکلنے والا پہلا لفظ امی ہوتا ہے۔"
( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٧٧ )