ڈرافٹسمین

( ڈِرافْٹْسْمَین )
{ ڈِرافْٹْس + مَین (ی لین) }
( انگریزی )

تفصیلات


DraftsMan  ڈِرافْٹْسْمَین

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٠ء کو "ارمان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - نقشہ نویس، مسودہ لکھنے والا۔
"کمپنی کا چیئرمین مجھ جیسے تجربہ کار ڈرافٹسمین سے محروم ہونا پسند نہیں کرتا تھا۔"      ( ١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ١٨٧ )