ڈراما نویسی

( ڈَراما نَوِیسی )
{ ڈَرا + ما + نَوِی + سی }

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'ڈراما' کے ساتھ فارسی صفت 'نویس' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٢٢ء کو "مطلع انوار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ڈراما لکھنے کا عمل، ڈراما نویس، ڈرامہ نگار کا کام یا پیشہ۔
 ڈراما نویسی میں مشہور عام ہوا حشرو بیتاب و احسن کا نام      ( ١٩٢٢ء، مطلع انوار، ١٦٧ )