ڈرائنگ بورڈ

( ڈَرائِنگ بورْڈ )
{ ڈَرا + اِنگ (ن غنہ) + بورْڈ (و مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسما 'ڈرائنگ' اور 'بورڈ' پر مشتمل مرکب اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٤ء کو "آدمی اور مشین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ڈَرئِنگ بورْڈْز [ڈَرا + اِنگ (ن غنہ) + بورْڈز (و مجہول)]
١ - نقشہ کشی کا خصوصی تختہ جو ایک خاص ہلکی لکڑی سے بنایا جاتا ہے۔
"جس شخص نے ڈیزائن بنانے والے ڈرائنگ بورڈ پر کام کیا جاتا ہے وہ جانتا ہے کہ محض ایک سانچے کے سوراخ کو بدلنے کی وجہ سے بعد کے کاموں میں کتنی بڑی تعداد میں تبدیلیاں کوئی ضروری ہو جاتی ہیں۔"      ( ١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ١٤٤ )