ڈرائی کلین

( ڈَرائی کِلِین )
{ ڈَرا + ای + کِلِین }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسما 'ڈرائی' اور 'کلین' پر مشتعمل مرکب اردو میں اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٦٨ء کو "کیمیاوی سامان حرب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کپڑوں کو بغیر پانی کے کیمیائی اجزا یا پیٹرول وغیرہ سے صاف کرنے کا عمل۔
"پٹرول یا گیسولین (Petrol or Gasoline) . ڈرائی کلین کے لیے۔"      ( ١٩٦٨ء، کیمیاوی سامان حرب، ٢٩١ )