اردوے معلی

( اُرْدُوے مُعَلّیٰ )
{ اُر + دُو + اے + مُعَل + لا (ی مبدل برا) }

تفصیلات


مرکب توصیفی ہے۔ ترکی زبان کے لفظ 'اردو' کے ساتھ 'ے' اضافت کے لیے اور معلٰی بطور صفت استعمال کیا گیا ہے۔ 'معلٰی' عربی زبان سے اسم فاعل ہے۔ اردو میں ١٨٠٣ء کو "گنج خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - شستہ اور شیریں زبان (اردو) جو(شاہجہاں کے وقت سے بہادر شاہ ظفر کے وقت تک) دہلی کے قلعہ معلٰی میں بولی جاتی تھی، (مجازاً) فصیح و بلیغ اردو۔
 کس طرح حسن زباں کی ہو ترقی وحشت میں اگر خدمت اردوے معلٰی نہ کروں      ( ١٩٥٠ء، ترانۂ وحشت، ٥٣ )
٢ - شاہی لشکر؛ چھاؤنی کا بازار
"اس مقام فرحت انجام کو جتنا سراہیے بجا ہے لیکن اردوے معلٰی کا عالم ہی جدا ہے۔"
  • the royal comp or army (generally means the city of Delhi or Shahjahanabad)