ڈریسنگ روم

( ڈِریسِنْگ رُوم )
{ ڈِرے (کسرہ ڈ مجہول) + سِنْگ (ن غنہ) + رُوم }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسما 'ڈریسنگ' اور 'روم' پر مشتمل مرکب اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٦ء کو "خانہ داری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
جمع استثنائی   : ڈِریسِنْگ رُوم [ڈِرے (کسرہ ڈ مجہول) + سِنْگ (ن غنہ) + رُوم]
١ - کپڑے تبدیل کرنے اور سنگھار و آرائش کا کمرہ۔
"نوشابہ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کے ڈریسنگ روم میں پہنچ گیا۔"      ( ١٩٨٦ء، جانگلوس، ٣١٣ )
  • پوشاک خانَہ
  • سِنْگھار گھر