ڈکشن

( ڈِکْشَن )
{ ڈِک + شَن }
( انگریزی )

تفصیلات


Diction  ڈِکْشَن

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦١ء کو "ادب اور شعور" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - طرز تحریر، انداز بیان، بندش، الفاظ کا انتخاب۔
"ان کی (قمر جمیل) نظموں پر کسی ایک لب و لہجہ اور آہنگ کا اثر نہیں ہے بلکہ تین قسم کے آہنگ اور لہجے نظر آتے ہیں جن کا ڈکشن . ایک دوسرے سے . مختلف ہے۔"      ( ١٩٧٠ء، برش قلم، ٢٨ )