ڈسٹمپر

( ڈِسْٹَمْپَر )
{ ڈِس + ٹَم (فتحہ ٹ مجہول) + پَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Distemper  ڈِسْٹَمْپَر

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٧ء کو "ناقابل فراموش" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دیوار پر کیا جانے والا بہتر معیار کا رنگ جس پر بارش یا دھوپ کا فوری اثر نہیں ہوتا۔
"بعض اوقات ترجمہ کرنے والے شاعر اپنے مخصوص رنگ کا ایسا گہرا ڈسٹمپر چڑھاتے ہیں کہ اصل کا اندازہ ہی نہیں ہو پاتا۔"      ( ١٩٧٨ء، ابن انشا، خمار گندم، ١٥٢ )
٢ - [ حیوانیات ]  کتے کو ہونے والی ایک بیماری جس میں نزلے کھانسی اور کمزوری کی شکایت ہوتی ہے۔
"کتوں میں مرض ڈسٹمپر میں بھی آنکھوں سے پانی کی طرح مواد بہتا ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، جانوروں کے متعدی امراض، ٢٢ )