ڈسٹرکٹ بورڈ

( ڈِسْٹِرِکْٹ بورْڈ )
{ ڈِس + ٹِرِکْٹ + بورْڈ (و مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسما 'ڈسٹرکٹ' اور 'بورڈ' پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٧ء کو "خطبات عبدالحق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ڈِسْٹِرِکْٹ بورْڈْز [ڈِس + ٹِرِکْٹ + بورْڈْز (و مجہول)]
١ - ضلع کا ترقیاتی بورڈ۔
"صدر انجمن . کی . شاخوں کے لیے یہ کام تجویز کیا گیا ہے:۔ . اپنے اپنے علاقے میں میونسپلٹی اور ڈسٹرکٹ بورڈ کے مدارس . اور مکاتب میں اردو کی تعلیم کا انتظام کرنا۔"      ( ١٩٣٧ء، خطبات عبدالحق، ١٣٧ )