ڈسمس

( ڈِسْمِس )
{ ڈِس + مِس }
( انگریزی )

تفصیلات


Dismiss  ڈِسْمِس

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٤ء کو "تحقیقات چشتی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - [ قانون ]  خارج، نامنظور (دعویٰ، مقدمہ، درخواست وغیرہ)۔
"بیرسٹر صاحب میں بحیثیت ایک جج آپکے کیس کو ڈسمس کرتی ہوں۔"      ( ١٩١٠ء، خواب ہستی، ١٠٢ )
٢ - (ملازمت سے) برطرف، موقوف۔
"پاکستان کے منتخب مرکزی وزیراعظم ناظم الدین مرحوم کو ڈسمس کرکے خاص و عام پر واضح کر دیا کہ اب جمہوری نظام توڑ چکا ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، روداد، چمن، ١٧٦ )