سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'ڈنٹھل' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' سے مشتق صیغہ امر 'دار' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب 'ڈنٹھل دار' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٩٦٤ء کو "ابتدائی نباتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - ایسی پتی جس کے ساتھ چھوٹی سی شاخ بھی لگی ہو یا وہ پتے جن کے بیج میں موٹی سی رگ ابھری ہو جیسے پان میں ہوتی ہے۔
"یہ پتی کی ڈنڈی ہے جس کے آخری سرے پر ایک چوڑا پھیلا ہوا حصہ (کف برگ) لگا ہوتا ہے بعض پتیاں ڈنٹھل دار اور بعض غیر ڈنٹھل دار ہوتی ہیں۔"
( ١٩٦٤ء، ابتدائی نباتیات، ٤١ )