جیسے تیسے

( جَیسے تَیسے )
{ جَے (ی لین) + سے + تے (ی لین) + سے }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسماء 'جیسے تیسے' پر مشتمل مرکب ہے اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء میں "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - کسی بھی شکل سے، کسی نہ کسی طرح سے۔
"جھنجھٹ بہت ہے جیسے تیسے یہ دن گزر ہی جائیں گے۔"      ( ١٩٥٣ء، زیر لب، ٢٢٧ )
٢ - بدقت تمام، جوں تو کرکے، مشکل سے، تکلیف سے۔
 کنجی لی ہال میں لٹکے ہوئے اک نقشے سے پہنچے اسباب لیے کمرے میں جیسے تیسے      ( ١٩٤٩ء، جوئے شیر، ٢٥٠ )