جیگوار

( جیگْوار )
{ جیگ (ی مجہول) + وار }
( انگریزی )

تفصیلات


Jaguar  جیگْوار

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٠ء میں "مبادی سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - چیتا، کتا، جنوبی امریکہ میں پائی جانے والی گلدار بلی: لا Panthera onca
"جیگوار . بڑی اور بہت مضبوط ہوتی ہے مگر یہ کوئی خطرناک جانور نہیں ہے اور آدمی پر کم حملہ کرتی ہے۔"      ( ١٩١٠ء، مبادی سائنس، ٣٨ )