جین مت

( جَین مَت )
{ جَین (ی لین) + مَت }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسما 'جین اور مت' پر مشتمل مرکب ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء میں "ترجمہ تمہیدی خطبے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - جینیوں کا مذہب۔
"جن مذاہب کا دارو مدار فلسفہ پر ہے ان میں سب سے زیادہ جیدار اور وسیع مذاہب ہند ہیں ان میں سناتن دھرم، جین مت، بددھ مذہب وغیرہ شامل ہیں۔"      ( ١٩٢٥ء فغاں قاری، ٧ )