جینا

( جِینا )
{ جی + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


جیو  جِینا

سنسکرت میں اصل لفظ 'جیو' سے ماخوذ اردو میں 'جی' بنا اور پھر اردو قاعدے کے تحت علامت مصدر 'نا' لگانے سے 'جینا' بنا اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل لازم
١ - زندہ رہنا، زندگی بسر کرنا۔
"اب تو جیتے ہیں اپنے رشتہ داروں میں دو گھڑی ہنس بول کر وقت گزار لینے دو، کیوں تم زندگانی کو بے مزہ کراتے ہو۔"      ( ١٩١٨ء، چٹکیاں اور گدگدیاں، ٣٤ )
  • To live
  • be alive
  • to exist
  • to subsist;  to enjoy life;  to be revived
  • be restored