جیون ساتھی

( جِیوَن ساتھی )
{ جی + وَن + سا + تھی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسماء 'جیون اور ساتھی' پر مشتمل مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٥٨ء میں "حرف آخر (پیش لفظ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : جِیوَن ساتِھیوں [جی + وَن + سا + تِھیوں (و مجہول)]
١ - رفیق حیات (عموماً بیوی یا شوہر)۔
"یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ میں اپنے جیون ساتھی کو مطمئن کس طرح کر سکوں گا۔"      ( ١٩٧٣ء، ہپنا ٹزم، ٦٧ )