جیون سنکٹ

( جِیوَن سَنْکَٹ )
{ جی + وَن + سَن (ن غنہ) + کَٹ }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسماء 'جیون' اور 'سنکٹ' پر مشتمل مرکب ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٤٧ء میں "مضامین عابد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - زندگی کا بحران، بہت بڑی مصیبت، زندگی کا اجیرن پن۔
"اس نے ہم کو دیکھ کر کہا بابا تیرا دکھڑا بھاری ہے اس کو جیون سنکٹ کہتے ہیں۔"      ( ١٩٤٧ء، مضامین عابد، ٢٨٠ )