جیون مکت

( جِیوَن مُکْت )
{ جی + وَن + مُکْت }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسما 'جیون' اور 'مکت' پر مشتمل مرکب ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٨٨٤ء میں "تذکرہ، غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - نجات یافتہ، زندگی ہی میں تمام علائق سے آزاد۔
"ایسا انسان جیون مکت کہلاتا ہے۔"      ( ١٩٤٥ء، تاریخ ہندی، فلسفہ (ترجمہ)، ٧٠٥:١ )