تارک موالات

( تارِکِ مُوالات )
{ تا + رِکے + مُوا + لات }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تارک' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد 'ا ل' بطور حرف تخصیص ملانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'موالات' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم اور صفت مستعمل ہے ١٩٤٧ء میں ادبی تبصرے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : تارِکِینِ مُوالات [تا + رِکی + نے + مُوا + لات]
١ - وہ شخص جو حکومت سے تعاون نہ کرے، ترک موالات پر عامل (یہ تحریک انڈین کانگریس نے انگریزی حکومت سے اپنے مطالبات منوانے کے لیے چلائی تھی)۔
"قیامت یہ کی ہے اسے اس کے کلام سے بہت بڑا محب وطن قوم پرست اور تارک موالات ثابت کیا ہے۔"      ( ١٩٤٧ء، ادبی تبصرے، ٤٨ )