تاریخ شمسی

( تارِیخِ شَمْسی )
{ تا + ری + خے + شَم + سی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تاریخ' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'شمس' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء میں "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ تاریخ جس کا تعلق شمسی مہینے سے ہے، عیسوی سن کا سال مہینہ دن۔
"محاسبات دفتر سے تاریخ شمسی خارج ہو۔"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٣٣٢:٤ )