تاریخی عوامل

( تارِیخی عَوامِل )
{ تا + ری + خی + عَوا + مِل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'تاریخی' کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم 'عاملہ' کی جمع 'عوامل' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٦٣ء میں "غالب کون ہے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
١ - تاریخ سے متعلق وہ تبدیلیاں جو انسان پر اثر انداز ہوں۔
"جو انسان احساس برتری و شعور کمتری کے تصادم کا شکار اور تاریخی عوامل کے رد عمل کا اسیر ہو۔"      ( ١٩٦٣ء، غالب کون ہے، ١٠ )