تاریخی نام

( تارِیخی نام )
{ تا + ری + خی + نام }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'تاریخی' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'نام' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٨٧ء میں "خیابان آفرینش" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : تارِیخی ناموں [تا + ری + خی + نا + موں (و مجہول)]
١ - فن تاریخ گوئی پر مبنی نام جس کے حروف کے اعداد (بحساب جمل) جمع کرنے سے سنہ پیدائش یا تصنیف وغیرہ نکلتا ہو۔
"اس کتاب کا تاریخی نام "خطوط منشی امیر احمد" ہے۔"      ( ١٩١٠ء، مکاتیب امیر مینائی (دیباچہ)، ١٠ )